لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون راناثناءاللہ کا کہنا ہے کہ نیب کوکسی جگہ کارروائی سے نہیں روکا، نیب کوتنقید کانشانہ بنانا اپوزیشن لیڈر کے شایانِ شان نہیں۔
پنجاب اسمبلی کےباہر میڈیاسے گفتگو میں وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ نیب ایکٹ میں کوئی ترمیم نہیں کی جا رہی،نہ ہی پنجاب میں انہیں کسی جگہ کارروائی سےروکاگیاہے، نیب بلا امتیاز کارروائی کرسکتی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کی کوئی نرسری نہیں ،نہ ہی کسی مدرسے میں دہشت گردی کی تعلیم دی جا رہی ہے،اپوزیشن لیڈر سمجھتے ہیں کہ کسی جگہ انتہا پسندی ہےتو اس کی نشاندہی کریں۔
ایک سوال پر راناثناءاللہ نےکہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک اپنی صحت کا خیال رکھیں،یہ ان کےلئے بہتر ہے۔