لاہور (جیوڈیسک) نیب نےکرپشن کے اسکینڈل پر صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے رانا مشہود کی کرپشن سے متعلق ویڈیو کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم کو آئندہ چند روز میں طلب کئے جانے کا امکان ہے پیش نہ ہونے کی صورت میں گرفتاری بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ویڈیو اسکینڈل جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔
اس معاملے پر ایف آئی اے مکمل انکوائری کر چکی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ بھی اس بارے میں فیصلہ سنا چکی ہے۔ رانا مشہود نے کہا کہ میں وزیر بعد میں پہلے قانون دان ہوں نہ کبھی کرپشن کی ہے اور نہ اس حوالے سے کبھی سوچ سکتا ہوں۔