نیب ریفرنس میں نامزد شریک ملزم کی عبوری ضمانت میں 25 توسیع

NAB

NAB

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے ساتھ نیب ریفرنس میں نامزد شریک ملزم صفدر حسین کی عبوری ضمانت میں 25 مارچ تک کی توسیع کردی۔

سابق سی ای او کراچی ڈاک لیبر بورڈ صفدر حسین کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

عدالت نے درخواست گزار صفدر حسین کی عبوری ضمانت میں 25 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔صفدر حسین سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے نیب ریفرنس میں شریک ملزم نامزد ہیں۔