اسلام آباد (جیوڈیسک) شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایک اور پیشی، تینوں ملزمان پر فرد جرم کا مرحلہ مکمل، نواز شریف پر لندن اپارٹمنٹس، عزیزیہ اسٹیل ملز، آف شور کمپنیوں کے ریفرنسز میں فرد جرم عائد جبکہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر لندن اپارٹمنٹس ریفرنس میں ملزم قرار پائے۔
لندن فلیٹس ریفرنس میں نیب کی گواہ سدرہ منصور اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گی جبکہ وکیل صفائی ان پر جراح کریں گے۔ نواز شریف کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش ہونے کے امکانات محدود ہیں۔
گزشتہ سماعتوں پر بھی ان کے نمائندے ظافر خان پیش ہوئے تھے۔ شریف خاندان کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت میں چار سو سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے اور ایک ہی داخلی راستہ ہو گا۔
مریم نواز کے ہمراہ پندرہ لوگوں کے علاوہ فہرست میں شامل افراد اور میڈیا نمائندگان کو ہی کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت ہو گی۔