نیب ریفرنسز: نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں پیش

 Nawaz Sharif - Maryam Nawaz

Nawaz Sharif – Maryam Nawaz

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوگئے، مریم اورنگزیب، طلال چوہدری، پرویز رشید سمیت دیگر لیگی رہنما بھی ہمراہ ہیں۔ احتساب عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف تینوں ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا جائے گا۔

خیال رہے لندن فلیٹس ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے کیلیبری فونٹ کے استعمال سے متعلق الزام کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کیلبری فونٹ سے متعلق جعلسازی کا الزام ثابت ہونے تک فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی، الزام ثابت ہونے پر قانون کے مطابق الگ مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔