لاہور (جیوڈیسک) نیب لاہور نے نواز شریف اور ان کی فیملی کے کیسز کے حوالے سے نیب ہیڈ کواٹرز کو درخواست کردی ہے، درخواست میں نوازشریف ، حسن نواز حسین نواز، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی جبکہ نیب کی تفتیشی ٹیم نے ہیڈ کوارٹر کو بھجوائے جانے والے خط میں حسن اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری بھی ارسال کئے ہیں۔
نیب ہیڈ کوارٹر احتساب بیورو لاہور کی درخواست پرغور کرے گا اور اگر نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا تو وزارت داخلہ کو سفارش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ وارنٹ گرفتاری سے پہلے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے حسن اور حسین نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش مسترد کر دی تھی۔