نیب نے عذیر بلوچ کو تحویل میں لینے کا فیصلہ کر لیا

NAB

NAB

کراچی (جیوڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عذیر بلوچ کو تحویل میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عذیر بلوچ کومنی لانڈرنگ کے مقدمات میں شامل تفتیش کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ چائنہ کٹنگ کیسز میں بھی عذیر بلوچ سے تفتیش کی جائے گی، رینجرز کا ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد نیب عذیر بلوچ کی حوالگی کا مطالبہ کرے گی۔

عذیر بلوچ پرمنی لانڈرنگ، زمینوں پر قبضے، چائنہ کٹنگ سمیت دیگر الزامات ہیں۔