لندن (جیوڈیسک) لندن متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ نبیل گبول کے خلاف قتل کا مقدمہ کھلی سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔ لندن سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی ندیم ہاشمی کے خلاف بھی اسی طرح جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اب متحدہ کے رہنما نبیل گبول کے خلاف قتل کا مقدمہ بنایا گیا۔ الطاف حسین نے مطالبہ کیا کہ نبیل گبول کے خلاف قتل کا مقدمہ واپس لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے خلاف انتقامی کارائیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔