لندن (جیوڈیسک) نیکو روزبرگ نے فارمولا ون کی برطانوی گراں پری ریس جیت لی۔ مرسیڈیز کے ڈرائیور نیکو روزبرگ نے فارمولا ون کی برطانوی گراں پری ریس جیت لی ہے۔ روزبرگ کے بقول اس تاریخی ٹریک پر فتح حاصل کرنا ان کے لیے بہت ہی خاص اہمیت کا حامل ہے۔
برطانوی گراں پری میں ریڈ بل کے مارک ویبر دوسرے جبکہ فیراری ٹیم کے فیرنانڈو آلانسو تیسرے نمبر پر آئے۔ عالمی نمبر ایک جرمن ڈرائیور سباستیان فیٹل گاڑی میں خرابی کی وجہ سے ریس مکمل نہیں کر سکے۔ تاہم اس کے باوجود وہ ابھی بھی 132 پوائنٹس کے ساتھ فارمولا ون رینکنگ میں سر فہرست ہیں۔ آلانسو 111 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ تیسرے نمبر پر کیمی رائکنن ہیں اور ان کے پوائنٹس کی تعداد 98 ہے۔