لالہ موسی کی خبریں (محمد بلال احمد بٹ سے)
Posted on September 18, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
ندیم اصغر کائرہ ضلع گجرات ہی نہیں بلکہ قومی لیڈر ہیں، شکیل صراف
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ندیم اصغر کائرہ ضلع گجرات ہی نہیں بلکہ قومی لیڈر ہیں،آئندہ بلدیاتی انتخابات میں کائرہ برادران کے پلیٹ فارم سے بھر پور حصہ لے گیں،ان خیالات کا اظہار ممتاز بزنس مین مندر بازار شکیل صراف نے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ندیم اصغر کائرہ نے جیل میں رہ کر تحصیل ناظمی کا الیکشن جیتا حلقہ کی عوام ندیم اصغر کائرہ کو اپنا مسیحا سمجھتی ہے،ہر بار کی طرح اس بار بھی کائرہ برادران بلدیاتی انتخابات میں عوامی طاقت سے سرخرو ہونگے، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے منتخب نمائندوں سے شہر کی عوام تین ماہ میں اکتا چکی ہیں اور کائرہ برادران کو جلد از جلد اقتدار میں دیکھنا چاہتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:گجرات کو سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کا ریجنل آفس بنائے جانے کے بعد محکمہ سوئی گیس کا سب آفس محکمہ بجلی گیپکو کی طرز پر لالہ موسیٰ میں سب آفس قائم کیا جا رہا ہے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)گجرات کو سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کا ریجنل آفس بنائے جانے کے بعد محکمہ سوئی گیس کا سب آفس محکمہ بجلی گیپکو کی طرز پر لالہ موسیٰ میں سب آفس قائم کیا جا رہا ہے،جہاں صارفین سوئی گیس کو بلوں کی درستگی نئے کنکشن کے حصول،شکایات اور سوئی گیس سے متعلقہ تمام معاملات کو نبٹایا جا سکے،اس سب آفس میں تمام متعلقہ افسران کی تعیناتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے،سب آفس کی بلڈنگ مہیا ہوتے ہی یہ دفتر اپنا کام شروع کر دے گا،لالہ موسیٰ کے شہریوں کاروباری حلقوں نے محکمہ کے اس عمل کو سراہا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ اب صارفین لالہ موسیٰ کو گجرات جا کر سوئی گیس سے متعلقہ مسائل حل کروانے کی بجائے مقامی طور پر ہی حل ہو سکیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:ماہر تعلیم جماعت اسلامی کے راہنما اور گورنمنٹ نارمل سکول کے استاد ماسٹر غلام رسول بھٹی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ماہر تعلیم جماعت اسلامی کے راہنما اور گورنمنٹ نارمل سکول کے استاد ماسٹر غلام رسول بھٹی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے،مرحوم مرکزی انجمن تاجران لالہ موسیٰ کے صدر خالد جاویدڈار کے سمدھی تھے،نما زجنازہ جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما حافظ محمد ادریس نے پڑھائی،نما زجنازہ میں شہر بھر کی سیاسی سماجی کاروباری مذہبی تنظیموں سے وابستہ کثیرتعداد میں لوگوں نے شرکت کی،اہم شرکاء نے سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ ،ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ،سینئرصحافی خالد مجید بٹ،چیف ایڈیٹر ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام محمد بلال احمد بٹ،شیخ خالد محمود ایم ڈی الخلیل پیٹرولیم،احسان اللہ شاہ،شیخ نوازش علی ایڈووکیٹ،ڈاکٹر عرفان احمد صفی،اسد اللہ انصاری،عطاء اللہ چیمہ،چوہدری اختر برنالہ،خالد جاوید ڈار،امتیاز ڈار،اعظم بٹ،حاجی خوشی محمد سیالوی،محمد اشرف بٹ،وسیم قریشی،افضل محمو د انصاری،حافظ ایاز انصاری،محمد قاسم انصاری،میاں جاوید حیدر،ماسٹرچوہدری جلیل احمد،ڈاکٹر طارق بھنڈاری،ڈاکٹر نعیم احمد جنجوعہ،ڈاکٹر احمد شاہ،محمداشرف انصاری،چوہدری شہزاد کائرہ،غوث احمد کائرہ،محمد حسین شمیم،محمد رفیع بھٹی،عبدالستار انصاری،میاں کامران سمیت کثیر تعداد میں معززین موجو د تھے،مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے درس قرآن پاک آج مورخہ18ستمبر بروز بدھ کو صبح نو بجے ان کی رہائش گاہ کریم پورہ لالہ موسیٰ میں ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:ٹی ایم او ملک شفقت منیر کا لالہ موسیٰ شہرکا تفصیلی دورہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ٹی ایم او ملک شفقت منیر کا لالہ موسیٰ شہرکا تفصیلی دورہ،اس موقع پر ٹی او پی طارق چوہدری،ٹی ا وآر نوید اشرف،ایکسئین شیخ سعید،سب انجینئر رانا شفقت اللہ اور چیف آفیسر،شیخ وجاہت حفیظ اللہ صدیقی ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 112ملک ناصر علی،سینئرصحافی خالد مجید بٹ،اور چیف ایڈیٹر ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام محمد بلال احمد بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے،انہوں نے مین بازار ڈسپوزل اسٹیشن،حاجی اصغر پارک،رفیق آباد جی ٹی روڈ کا وزٹ کیا،تجاوزات آپریشن دوسرے بازاروں میں بھی شروع کرنے اور ڈسپوزل کا گیٹ لگا کر بند ٹربائنیں فی الفور مرمت کرنے کی ہدایت کی گئی،اس کے علاوہ حاجی اصغر پارک میں نیو اے ڈی پی میں فنڈز مختس کرنے،جی ٹی روڈ پر نکاسی آب کیلئے ایم این اے سے رابطہ کرنے کے اعلانات کئے گئے،اس موقع پر ٹی ایم او ملک شفقت منیر نے کہا کہ دستیاب وسائل سے عوامی مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مہر طارق سعید کو گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ایگزیکٹو ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،سید فیض الحسن شاہ،سید ناصر عباس
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)سابق امیدوار صوبائی و ممتاز سیاسی شخصیت سید فیض الحسن شاہ،حاجی سید ناصر عباس کلیوال سیداں نے وفود کے ساتھ مہر طارق سید کے دفتر جا کر انکو بھاری اکثریت سے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ایگزیکٹو ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد دی،انہوں نے کہا کہ مہر طارق سعید نے ریکارڈ ووٹ حاصل کر کے گجرات چیمبر آف کامرس میں لالہ موسیٰ کا نام روشن کیا ہے اور اہل لالہ موسیٰ کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے انہوںنے کہا کہ مہر طارق سعید کے خاندان کا ہمارے خاندان سے دیرینہ تعلق ہے توقع رکھتے ہیں کہ مہر طارق سعید گجرات چیمبر اف کامرس کے پلیٹ فارم سے بزنس کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:گذشتہ روز آندھی اور طوفانی بارش سے ابوبکر پی ایس او کمیونٹی پیٹرولیم خواص پور کی کینٹی کی چھت الٹ گئی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)گذشتہ روز آندھی اور طوفانی بارش سے ابوبکر پی ایس او کمیونٹی پیٹرولیم خواص پور کی کینٹی کی چھت الٹ گئی،پیٹرول کنوپی بھی ٹوٹ گئی،پمپ کی مساجد پر لگی واٹر ٹینکی ہوا میں اڑ کر ٹوٹ گئی،تیز آندھی اور طوفان نے پی ایس او پیٹرول پمپ کا لاکھوں روپے کا نقصان ،کینٹین کی تمام شیشے کی دیواریں ریزہ ریزہ ہو چکی دو دن گزرنے کے باوجود پیٹرولیم کی سیل نہیں ہو سکی،البتہ مالی نقصان کے علاوہ جانی نقصان سے محفوظ رہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تین روز سے لالہ موسیٰ کے کئی علاقوں میں آندھی اور طوفان کی وجہ سے بجلی بحال نہ ہو سکی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)تین روز سے لالہ موسیٰ کے کئی علاقوں میں آندھی اور طوفان کی وجہ سے بجلی بحال نہ ہو سکی،محلہ قصبہ محلہ قصاباں،محلہ نظام پورہ،فیصل بازار،مین بازار کچھ دکانوں سرکلر روڈ سمیت آدھا لالہ موسیٰ بجلی سے تین روز سے محروم،بجلی بحال نہ ہو نے کی وجہ سے پینے کے لیے پانی نایاب ہو گیا،شہریوں نے مین بازار اور دیگر جگہوں میں لگے نلکے کی رخ کر لیا،بجلی بحال نہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کا شدید احتجاج،واپڈا احکام کی سستی اور کا اہلی کی وجہ سے بجلی بحال ہونے میں کئی روزلگ سکتے،اہل علاقہ نے ممبر قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال اور ایم اپی اے چوہدری اشرف دیونہ سے مطالبہ کیا ہے،لالہ موسیٰ کے جن علاقوں میں تین روز سے بجلی منقطع ہیں ان علاقوں میں جلد بجلی بحال کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: حکومت اور طالبان کے مابین امن مذاکرات نازک مسئلہ ہے،حافظ محمد ادریس
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان کے مابین امن مذاکرات نازک مسئلہ ہے،تاہم امن کیلئے دونوں جانب سے مخلص ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے،حکومت کی جانب سیبلائی گئی اے پی سی پر طالبان نے مثبت ردعمل کااظہار کیا ہے،ان خیالات کااظہار کیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لالہ موسیٰ میں ماسٹر غلام رسول بھٹی کی نماز جنازہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اصل طالبان ملا عمر کی قیادت میں متحدہیں اور وہی حکومت سے مذاکرات کریں گے،فوجی افسران کی شہادت پر انہوں نے کہا کہ طالبان نے اس کی ذمہ داری نہیں لی یہ ان کے نام پرپر منسوب کی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ امن کی بحالی کے لیے مذاکرات بہت ضروری ہیں اور دونوں جانب سے ٹیبل پر بیٹھ کر بات ہو تو نتائج سامنے آسکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جو طالبان اغواء برائے تاوان اور مختلف جرائم میں ملوث ہیں انہیں ان کا اعلان ہے کہ سول اداروں عوامی مقامات پر کاروائی نہیں ہونی چاہیے طالبان کی شوریٰ کا اجلاس جاری ہے اور اس میں مذاکرات کے حوالے سے تمام فیصلے ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ: انتظامیہ اور پولیس لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے،خواجہ شبیر احمد
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز بزنس مین آڑھتی غلہ منڈی خواجہ شبیر احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ پانچ سالہ معصوم بچی کے ساتھ درندگی انسانی حقوق کی سرعام اور کھلم کھلا خلا ف ورزی ہے انتظامیہ اور پولیس لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے،انہوںنے کہا کہ معصوم بچی کے مجرمان کو نشان عبرت بنائے اور ان درندوں کو سرعام تختہ دار پر لٹکایا جائے جرائم پیشہ افراد دندناتے پھر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ معصوم بچی کے ساتھ درندگی کرنے والے انسان کہلانے کے قابل نہیں بلکہ وہ حیوان سے بھی بدتر ہیں،انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہئیں،شیخ نوازش علی ایڈووکیٹ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہئیں۔تا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے منشور اور کار کردگی کے بل بوتے پر اپنے آپ کو عوام کے سامنے پیش کریں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی اور بقا کے لئے جماعتی بلدیاتی انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات سے قتل و غارت گری اور امن امان کے مسائل میں مزید اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں امن و امان قائم کرنے کیلئے مقامی حکومتیں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف صوبہ پنجاب میں جماعتی بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی اور اپنے منشور پر عمل کرتے ہوئے عوامی بھلائی اور بنیادی عوامی حقوق پورے کرے گی۔