کراچی (جیوڈیسک) سابق صوبائی اسمبلی سندھ اور ایم کیو ایم کے رہنما ندیم ہاشمی کا انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 7 روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، ندیم ہاشمی کو 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کے مقدمے میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وکیل صفائی نے جج شاہدہ یاسمین کو آگاہ کیا کہ ندیم ہاشمی سابق صوبائی رکن ہیں تو جج نے کہا کہ مجھے یہ نہ بتایا جائے۔
وہ رکن اسمبلی ہیں یا کوئی اور میں ابھی ایک ایم این اے کے حوالے بھی سماعت کر چکی ہوں۔جج نے استفسار کیا کہ واقعے کے دو گھنٹے کے اندر اندر یہ کیسے پتہ چلا کہ پولیس اہلکاروں کی قتل میں ندم ہاشمی ملوث ہے؟پولیس کی جانب سے 14 دن کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا گیا تاہم عدالت نے ندیم ہاشمی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔