کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ عوام دوست بجٹ ہے اس میں عوام کو ہر طرح کی ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی گئی۔
زراعت کے فروغ کے لئے کھا د کی قیمتوں میں بے پناہ کمی کی گئی ہے بجلی کے استعمال پر بھی زراعت کے شعبے سے وابستہ افراد کے لئے بجلی کی قیمتوں میں فی یونت کے حساب سے کمی کی گئی ہے نعیم کھو کھر نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرنا ایک خوش آئندہ اقدام ہے۔
انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کی گئی بجٹ کو عوام دوست بجٹ قرار دیتے ہوئے کہاکہ موجود بجٹ میں عوام کے روز مرہ استعمال ہونے والی اشیاء پرنئے ٹیکسز نہ لگا کر عوام کو بہت بڑی ریلیف فراہم کی گئی ہے جس پروفاقی وزیر خزانہ اسھاق ڈار مبارکباد کے مستحق ہیں۔