لندن (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کےکنوینر ندیم نصرت نے رابطہ کمیٹی کے گرفتار ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا کی اہلیہ کو فون کیا اور انہیں تسلی دی۔ ندیم نصرت نے حکام سے مطالبہ کیاکہ گرفتار رہنما کو فوری رہا کیا جائے۔
ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت نے گرفتار ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا کی اہلیہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ اعلامیے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر نے مطالبہ کیا ہے کہ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا کو فی الفور رہا کیا جائے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ دہشت گردی اور سنگین جرائم میں ملوث افراد سرکاری سرپرستی میں سیاسی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں، جبکہ ایم کیوایم کے بے گناہ منتخب نمائندوں اور رہنماؤں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔