مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 29/11/2015

Speech

Speech

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ایم پی اے ندیم سیٹھی کی طرف سے ٹائون کمیٹی مصطفی آباد کو ٹرالی ٹریکٹر مہیا کر دیا گیا، ندیم سیٹھی کے دور میں ہونے والے ریکارڈ ترقیاتی کام ان کی حلقہ سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے، افضل سندھو سابقہ کونسلر، تفصیلات کے مطابق ایم پی اے مسلم لیگ ن و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد یعقوب ندیم سیٹھی کی طرف سے ٹائون کمیٹی مصطفی آباد کو ٹرالی ٹریکٹر مہیا کرنے کے سلسلہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے سی او مصطفی آباد کو ٹریکٹر کی چابی دی اورٹریکٹر چلا کر اس کا فتتاح کیا، انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصطفی آباد کے تمام بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں،ضلع قصور میں صرف دو ٹرالی ٹریکٹر آئے تھے جس میں سے ہم نے ایک مصطفی آباد کیلئے لے آئے ہیں، ہم خدمت خلق کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے عوام مجھے حلقہ کے مسائل سے آگاہ کرتے رہا کریں اور میں انہیں حل کرواتا رہوں گا، تھانہ کچہری میں ہمارے کسی کارکن پر ظلم و ستم نہیں ہونے دیں گے، مسلم لیگ ن کے قائدین میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف نے حلقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا اور میں حلقہ کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کروں گا، سابقہ کونسلر محمد افضل سندھو نے کہا کہ یہ حلقہ کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں ندیم سیٹھی کی صورت میں ایک ایسا عظیم لیڈر ملا ہے جس نے ثابت کر دیا ہے کہ اگر انسان میں جوش و بذبہ ہو تو کوئی بھی کام مشکل نہیں، ہمارے حلقہ کو 1985سے لیکر آج تک کے ایم پی ایز کا کام ایک طرف جبکہ ندیم سیٹھی کے دور اقتدار میں ہونے والے ترقیاتی کام زیادہ ہیں، انہوں نے مصطفی آباد میں ڈگری کالج، اسٹیڈیم کا بنایا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ انہوں نے مصطفی آباد کا ثپوت ہونے کا ثبوت دیا ہے، انہوں نے نالیاں سولنگ، سٹرکیں بنوانے اور سکولوں کی بڑی تعداد کو اپ گریڈ کرکے حلقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے بھر پور کردار ادا کیا، سابقہ ادوار میں ایم پی ایز نے لوٹ مار، قبضہ اور ظلم و ستم کی انتہا کر دی تھی، جبکہ ندیم سیٹھی نے حلقہ میں امن وامان ، پیار اورمحبت کو پروان چڑہایاہے، آنے والا دور بھی ندیم سیٹھی کا ہی ہو گا، اگر عوام کا تعاون جاری رہا تو وہ وقت دور نہیں جب یہ منسٹر بھی بن جائیں گے، تقریب سے حافظ جنید قادری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پولیس تھانہ مصطفی آباد کی کاروائی، 8جواری دو منشیات فروش گرفتار، 5ہزار روپے نقدی،7موبائل فون،350گرام چرس،10لیٹر شراب بر آمد الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد سردار محمد امجد ڈوگر کی زیر نگرانی اختشام الحق ایس آئی نے مزار بابا مٹھوہ شاہ کے قریب شارع عام پربلب کی روشنی میں تاش کے پتوں پر جوا کھیلنے والے فہیم شہزاد، ساجد، ارشد علی، ندیم، شہباز، سجاد، عمران، اور سلیم کو گرفتار کر گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 51سو روپے نقدی 7موبائل فون بر آمد کر لئے،، محمد منشا اے ایس آئی نے راجباہ تھمن کے قریب موٹر سائیکل سوار خادم حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 10لیٹر دیسی شراب جبکہ محمد ارشد اے ایس آئی نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے قریب تنویر کو گرفتار کرکے 350گرام چرس بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پانچ افراد نے محمد علی کے گھر سے ہزاروں روپے نقدی و قیمتی سامان چورا لیا، 20بعد شناخت ہونے پر نامزد مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق نیواں تھہ مصطفی آباد کا رہائشی محمد علی اہل خانہ کے ہمراہ لاہور گیا ہوا تھا کہ دفتوہ کے رہائشی خادم حاحسین، محمد الیاس، عامر، عامر مسیح اور محمد منیر نے تالے توڑ ہر ہزاروں روپے نقدی و قیمتی سامان چورا لیا تھا، 20روز بعد نامزد مقدمہ درج،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126