نادرانے 15 ہزار 901 آئی ڈی پیز کے نام مسترد کر دیے

Nadra

Nadra

اسلام آباد (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان آپریشن کے بعد مختلف شہروں میں جانیوالے آئی ڈی پیز سے ملنے والے فیملی ڈیٹا میں سے نادرا نے 15 ہزار 901 افراد کی تصدیق نہ ہونے پر نام مسترد کر دیے ہیں جبکہ مزید کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاق کے زیر انتظام فاٹا ڈویلپمنٹ مینجمنٹ اتھارٹی نے نادرا کو یہ ڈیٹا تصدیق کیلیے بھجوایا تھا اور 15 جولائی 2014ء تک نادرا کو 39 ہزار 541 خاندانوں کے سربراہوں کا ڈیٹا تصدیق کیلئے موصول ہوا، جن میں سے 23 ہزار 640 کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ 15 ہزار 901 افراد کی تصدیق نہ ہونے پر نام مسترد کر دیئے گئے ہیں۔

مسترد کردہ افراد کی نادرا ریکارڈ میں مکمل معلومات نہیں۔ تصدیق کے عمل میں مسترد کئے گئے ناموں کی ڈیٹا میں ڈپلیکیشن اور خاندان کیطرف سے تصدیق نہ ہونا شامل ہے، جبکہ بعض افراد کے فراہم کردہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز زائد المدت ہیں اور کئی افراد کے دونوں ایڈریس شمالی وزیر ستان کے نہیں۔