نادرا کا ایک اور کارنامہ، مری کے نوجوان کو خاتون بنا دیا

Nadra

Nadra

مری (جیوڈیسک) نادرا کا ایک اور کارنامہ، مری کے رہائشی محمد حسیب کی شناختی کارڈ پر جنس عورت لکھ دی، درستگی کیلئے دوبارہ فیس جمع کرانے کا کہا جا رہا ہے۔

مری کے رہائشی 20 سالہ حافظ محمد حسیب کی شناختی کارڈ پر جنس عورت لکھ دی گئی۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ ملازمت کیلئے شناختی کارڈ بنوایا لیکن نادرا کی غلطی کی وجہ سے شرمندگی کے باعث کہیں پر جمع نہیں کروا سکتا۔

غلط کوائف درج کرنے کی سزا اسے دی جا رہی ہے۔ حسیب کا کہنا ہے کہ نادرا آفس مری کے حکام کو بار بار تصحیح کیلئے درخواست کی، ہر بار دوبارہ فیس جمع کرانے کا کہا جا رہا ہے۔