خیرپور ناتھن شاہ : نادرا میہڑ سینٹر کا ایک اورشاندار کارنامہ ایک بار پھر پاکستانی تاریخ کی مثال بن گیا۔ خیرپور ناتھن شاہ کی یونین کونسل برڑا کے رہائشی سردار نامی نوجوان کے قومی شناختی کارڈ پر ان کی عمر 25 سال کے بجائے 130 سال لکھ دی گئی۔نادرا میہڑ سینٹر میں اندھیر نگری چوپٹ راج نظام کے باعث آئے روز نوجوان سخت پریشان ہیں اور درستگی کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
قومی ادارے نادرا کے ستائے ہوئے متاثر نوجوان سردار نے نیشنل پریس کلب خیرپور ناتھن شاہ میں احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے برتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق ان کی عمر 01 فروری 1991 ہے اور جب کہ قومی شناختی کارڈ میں نادرا کی جانب سے ان کی عمر 1885 یعنے پاکستان بننے سے بہی پہلے کی لکھی گئی ہے۔
متاثر نوجوان سردار نے بتایا کہ جب وہ درستگی کے لیے نادرا میہڑ سینٹر گیا تو ان سے نادرا حکام کی طرف سے بھاری رشوت طلب کی گئی جس پر وہ سراپا احتجاج ہیں۔متاثر نوجوان نے وفاقی حکومت سے ان کے قومی شناختی کارڈ میں تاریخ پیدائش کی درستگی اور نادرا حکام خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔