اسلام آباد (جیوڈیسک) متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 118 کے بیلٹ پیپرز کے تھیلوں میں مبینہ ردوبدل مسلم لیگ (ن) کا منصوبہ ہے۔
بیلٹ پیپرز کے تھیلوں میں ردوبدل کیلئے حکومت نے چیئرمین نادرا کو تبدیل کیا۔ نیا چیئرمین نادرا امتیاز ٹیمپرنگ کر رہا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انگوٹھوں کی تصدیق تک انتخابی تھیلوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے لوکل کمشنر تعینات کیا جائے۔