لاہور (جیوڈیسک) نادرا نے پی پی 160 کے 434 پولنگ بیگز کی جانچ پڑتال کی۔ نادرا رپورٹ کے مطابق 5628 ووٹ بوگس شناختی کارڈز پر ڈالے گئے۔ 78448 کاؤنٹر فائلز کی تصدیق نہ ہو سکی۔
47417 کاؤنٹر فائلز کی تصدیق ہو سکی۔ نادرا کی رپورٹ کے مطابق پی پی 160 میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں پائی گئیں۔ 526 کاؤنٹر فائلز پر شناختی کارڈ نمبر ہی موجود نہیں ہیں۔ 812 استعمال شدہ کاؤنٹر فائلز پر ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات ہی موجود نہیں ہیں۔
پی پی 160 سے مسلم لیگ ن کے سیف الملکوک کھوکھر منتخب ہوئے تھے۔ تحریک انصاف کے ناکام امیدوار ظہیر عباس کھوکھر نے سیف الملکوک کھوکھر کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔