لاہور (جیوڈیسک) الیکشن ٹریبونل نے نادرا کو 31 مارچ تک این اے 122 لاہور کے ووٹوں کی تصدیق کیلیے مہلت دے دی۔
لاہور میں الیکشن ٹریبونل کے جج کاظم ملک نے این اے 122 میں دھاندلی کے خلاف کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو نادرا حکام نے بتایا کہ این اے 122کے ووٹوں کی تصدیق کرنے کیلیے مرحلہ وار عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
اس وقت ریکارڈ کی اسکیننگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے لہذا رپورٹ مکمل کرنے کیلیے مہلت دی جائے، عدالت نے نادرا کو31 مارچ تک مہلت دے دی۔
اس سے قبل ٹریبونل نے عمران خان کے حکم پر این اے 122کے ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کروانے کا حکم دیا تھا جبکہ اس حلقے سے سردار ایاز صادق منتخب ہوئے تھے۔