این جی او (پودا) کی جانب سے نادرا کی موبائل سروس فراہم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) حلقہ پی پی سات اور پی آٹھ میں خواتین کے نادرا شناختی کارڈ بنانے کے لئے الیکشن کمیشن اور نادرا کے اشتراک سے این جی او (پودا) کی جانب سے نادرا کی موبائل سروس فراہم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا، خواتین کی رجسٹریشن کے لئے نادرا کو پودا کی جانب سے دو سو موبائل وین مہیا کی جائیں گی،مردم شماری کے مطابق حلقہ پی پی سات اور پی پی آٹھ میں گیارہ ہزار خواتین کی تاحال رجسٹریشن نہ ہوسکی،تفصیلات کے مطابق این جی او پودا کے موبیلائزر نجیب احمد نے گزشتہ روز چئیرمین ٹیکسلا میونسپل کمیٹی ٹیکسلا سید محمود حسین شاہ سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے بائیس وارڈز سمیت ٹیکسلا کی یونین کونسلوں میں خواتین کے نادرا شناختی کارڈز بنانے کے لئے مستقبل کے منصوبہ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں ٹیکسلا کے وارڈز سمیت یونین کونسلوں میں ان خواتین جنہوں نے تا حال اپنے شناختی کارڈز نہیں بنوائے کی مکمل لسٹیں چاہئے تاکہ نادرا کی موبائل وین ان مقامات پر جاکر ان خواتین کے نادرا شناختی کارڈز بنائے ، انھوں نے بتایا کہ نادرا شناختی کارڈز بنوانے والی خواتین سے کسی قسم کی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی ،این جی او پودا کے موبیلائزر نجیب احمد کا کہنا تھا کہ انھیں اس ضمن میں خصوصی ٹاسک سونپا گیا ہے تاکہ جلد از جلد رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جاسکے علاوہ ازیں موبائل سروس کے زریعے ان خواتین کو یہ سہولت دستیاب ہوگی۔

اس میں تصدیق کا عمل بھی انتہائی سہل بنایا گیا ہے نکاح نامہ ، سکول سرٹیفیکیٹ ، ماں باپ کے پرانے کارڈز ، شوہر کے کارڈ، پیدائش سرٹیفکیٹ،فارم ب ،ڈومیسائل کے زریعے بھی تصدیق مکمل کی جاسکے گی،نجیب احمد کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں تمام تر فنڈنگ ٹرسٹ فارڈیموکریٹک اینڈ اکاونٹ ایبیلیٹیTEDA) (کی جانب سے کی جارہی ہے ، میڈیا سے گفتگو کے دوران انھوں نے بتایا کہنادرا کی نئی رجسٹریشن کرانے والی خواتین کے نام از خود ووٹرز لسٹوں میں شامل ہوجائیں گے، جبکہ اعلیٰ حکام ی جانب سے جاری ہونے والی ہدایا ت کے مطابق تمام خواجہ سراہوں کے اندراج کے لئے بھی طریقہ کار وضع کیا جارہا ہے جن کے باقائدہ اندراج کے لئے عملہ کام شروع ہوچکا ہے،این جی او پودا کے موبیلائزر کے مطابق ماہ اپریل تک نادرا رجسٹریشن کا کام مکمل کیا جائے گا،اس ضمن میں چئیرمین ٹیکسلا میونسپل کمیٹی سید محمود حسین شاہ سے لسٹ طلب کر لی گئی ہے تاکہ نادرا کی موبائل وین خواتین کے نادرا شناختی کارڈ ز بنانے کے لئے عملی کام کا آغاز کر سکے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر واہ کینٹ ، ٹیکسلا0300-5128038