کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر +مہر جلال شائق) نادرا آفس کوٹلہ کا عملہ فرض شناسی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے، روزانہ سینکڑوں لوگوں کو شناختی کارڈ سمیت دیگر نادرا سہولیات کیلئے عملہ آفس میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل حل کرنے کیساتھ ساتھ ابتدائی معلومات بھی فراہم کرتا ہے انچارج نادرا آفس کوٹلہ فہیم بٹ ،ڈپٹی انچارج نادرا آفس کوٹلہ قمر شہزاد ودیگر عملہ اپنے فرائض احسن انداز سے سرانجام دے رہا ہے، آفس میں آنے والے ہرخاص و عام کے مسائل کو بلا تفریق حل کیا جاتا ہے، ہمارے خلاف مختلف اخبارات میں لگنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، اوچھے ہتھکنڈے ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔ہم پہلے کی طرح عوام الناس کے بلاتفریق مسائل حل کریں گے ۔اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں سر انجام دیتے رہیں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر +مہر جلال شائق) معروف مذہبی اسکالر پیر سید منور حسین شاہ بخاری آستانہ عالیہ دلانوالہ شریف (خطیب اعظم بلیک برن مسجد انگلینڈ)سے وطن واپس پہنچ آئے ہیں ،آپ مختصر دورہ پر پاکستان پہنچے ہیں ،پاکستان میں مختلف مذہبی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور مختلف محافل میں خطابات بھی کریں گے ،آپ معروف ٹی وی ”امہ چینل ”پر خطاب بھی کرتے ہیں ہزاروں مریدین آپکے خطابات و بیان سنتے ہیں ،ہر سال آپکے والد محترم پیر سید لال حسین شاہ بخاری کا آستانہ عالیہ دلانوالہ شریف میں عرس منایا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹلہ ارب علی خاں ( چوہدری فیصل گجر +مہر جلال شائق )پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی کے جنرل سیکرٹری معروف سیاسی وسماجی کاروباری شخصیت ”چوہدری احسان الحق رولیا ”نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز نوابزادہ غضنفر علی گل کیساتھ گجرات میں پیش آنے والاپولیس گردی کا واقعہ قابل مذمت ہے ،نوابزہ غضنفر علی گل ممتاز بزرگ سیاستدان ہیں آپ نہ صرف ضلع گجرات کی سیاست میںبلکہ پاکستان کی سیاست میں اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں ،گجرات پولیس نے گزشتہ روزجو گھٹیا رویہ اپنایا ہے وہ قابل مذمت ہے آپ کے پاس لائنسی اسلحہ ہوتا ہے ،آپ سیاست میں شرافت کے علمبردار ہیں ہمیشہ قانون کا احترام کرنے والی شخصیت ہیں خود ممتاز قانون دان بھی ہیں ،جن پولیس اہلکاروں نے انکے ساتھ بدتمیزی اور پولیس گردی کی ہے ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانی چاہیے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹلہ ارب علی خاں ( چوہدری فیصل گجر +مہر جلال شائق )معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین چوہدری محمد فاضل(مرحوم ) کے فرزند ارجمند چوہدری فضل علی آف دھنڈر کلاں پاکستان میں مختصر قیام کے بعد انگلینڈ واپس روانہ ہو گئے ہیں آپ نہایت خوش اخلاق اور ملنسار شخصیت کے حامل ہیں ،اندون و بیرون ممالک آپ اپنا وسیع حلقہ احباب رکھتے ہیںچوہدری نواش علی آف دھنڈر کلاں کے چھوٹے بھائی ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر +مہر جلال شائق ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرگجرات رائے ضمیر الحق کی قیاد ت میں ایس ایچ او تھانہ ککرالی” امیر عباس چدھڑ”اپنے فرائض منصبی نہایت احسن انداز میں سر انجام دے رہے ہیں آپکا شمار پنجاب پولیس کے تجربہ کار اور فرض شناس پولیس آفیسران میں ہوتا ہے تھانہ میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرتے ہیں سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر رکھا ہے آپ جیسے فرض شناس پولیس آفیسر پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں ،آپکی علاقہ تھانہ ککرالی میں تعیناتی سے جرائم کا گراف تیزی سے کم ہوا ہے ،منشیات فروشوں کے خلاف بھی گرینڈآپریشن کر چکے ہیں۔