اسلام آباد (جیوڈیسک) جعلی شناختی کارڈ بنانے والے موجودہ اور سابق نادرا ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو گیا۔ 18 اہلکاروں پر مقدمات درج اور 8 کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی کو پکڑنے کیلئے چھاپے جاری۔
چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ نادرا آپریشن کلین اپ میں کوئی رکاوٹ یا سفارش قبول نہیں کی جائے گی۔ یہ انتہائی حساس اور قومی سلامتی کا مسئلہ ہے ۔ انہوں نے شناختی کارڈز کے تصدیقی عمل میں عوام اور میڈیا کی معاونت کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر داخلہ کا کنا تھا کہ عید کے بعد جعلی شناختی کارڈز کے اجرا میں ملوث نادرا ملازمین کے خلاف کارروائی کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گا ۔ تیسرے مرحلے میں جعلی کارڈ بنوانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔