نادرا کے پاس مقناطیسی سیاہی پڑھنے کانظام موجود نہ ہونیکا انکشاف

Ink

Ink

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیشنل ڈیٹابیس اینڈر جسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے پاس مقناطیسی سیاہی پڑھنے کانظام نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نادرا سسٹم 2005 سے پہلے بننے والے کئی شناختی کارڈز کے فنگرپرنٹس بھ نہیں پڑھ سکتا۔

نادرا کا سسٹم مقناطیسی سیاہی میں شامل لوہے کے ذرات پڑھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ نادرا کی آپٹیکل ڈیوائس ریئل ٹائم فنگرپرنٹس کو پڑھ سکتی ہے۔ نادر انے بلدیاتی انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کے بجائے عام سیاہی استعمال کرنے کامشورہ دیا ہے۔

نظام موجودنہ ہونے کے باوجود نادرا نے عام انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کے استعمال کا مشورہ دیا۔ عام سیاہی کا پیکٹ 35 جبکہ مقناطیسی سیاہی کاپیکٹ 199 روپے کا ہے۔ نادرا کے اس اقدام سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کانقصان ہوا۔