نادرا نے سری لنکا کے شہریوں کے شناختی کارڈ بنانے کا پروجیکٹ لے لیا

Nadra

Nadra

اسلام آباد (جیوڈیسک) نادرا نے سری لنکا کے شہریوں کے شناختی کارڈ بنانے کا پروجیکٹ حاصل کر لیا۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نادرا نے سری لنکا کے شہریوں کا شناختی کارڈ بنانے کا پروجیکٹ حاصل کر لیا۔

سری لنکا کے شہریوں کا شناختی کارڈ بنانے کا پروجیکٹ حاصل کرنے کے لئے ملائیشیا، چین، بر طانیہ، فرانس اور بھارت کی آئی ٹی فرموں کے ماہرین نے حصہ لیا تاہم سری لنکن حکام کی جانب سے پاکستانی ادارے کے ماہرین کی کارکردگی اور صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ پروجیکٹ نادرا کے حوالے کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نادرا پہلے مرحلے میں 15 ملین پیپرز پر مشتمل سری لنکن شناختی کارڈ کی الیکڑانک سول رجسٹری 9 مہینے میں مکمل کرے گا۔ سری لنکا کے شہریوں کے شناختی کارڈ بنانے کا پروجیکٹ حاصل کرنے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا کو مبارکباد پیش کی۔