کراچی (جیوڈیسک) کراچی نادرا نے وینا ملک کا سمندر پار پاکستانیوں والا شناختی کارڈ یعنی نائیکوپ بنانے سے انکار کر دیا ہے۔ وہ دستاویزات کے مطابق تو 18 سال سے زیادہ کی ہیں لیکن بہن سے صرف دو مہینے بڑی ہیں۔ اداکارہ وینا ملک کو خبروں میں رہنے کا فن بہت اچھی طرح آتا ہے، کبھی بھارتی رئیلٹی شو میں ان کا نام کسی تنازع میں الجھ جاتا ہے تو کبھی کسی میگزین کی شوٹ ان کے لیے مسئلہ کھڑا کرتی ہے۔
اس بار خبر آئی ہے دبئی سے جہاں انہوں نے پچھلے ہفتے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے شناختی کارڈ نائیکوپ کے لیے اپلائی کیا تھا، درخواست کے ساتھ جو دستاویزات منسلک کی گئیں اس حساب سے ان کی عمر 31 برس بنتی ہے۔
یہاں تک تو بات صحیح تھی لیکن وہ اپنی بہن سے صرف دو ماہ بڑی ہیں اور اسی انکشاف نے نادرا کو حیران و پریشان کر دیا جب وینا اس بارے میں تسلی بخش جواب نہ دے سکیں تو ان کا شناختی کارڈ بنانے سے معذرت کر لی گئی۔