نعیم عادل شیخ مسلم لیگ قائد اعظم ضلع ملیر سندھ کے صدر نامزد، نوٹیفکیشن جاری
Posted on April 23, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: مسلم لیگ سندھ کی قیادت نے نعیم عادل شیخ کو ضلع ملیر کا صدر نامزد کر دیا۔ صوبائی جنرل سیکرٹری رئیس غلام سرور سیال نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے مسلم لیگ کے صوبائی رہنما نعیم عادل شیخ کو ضلع ملیر کا صدر مقرر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ وہ ملیر کی خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری غلام سرور سیال اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جی آر بلوچ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ نعیم عادل شیخ ضلع ملیر کے صدر کے ساتھ ساتھ اپنے پرانے عہدے سیکرٹری ایڈمنسٹریشن سندھ کے عہدے پر بھی کام کرتے رہیں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com