اسلام آباد (جیوڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کو تھپڑ رسید کر دیا۔
نجی چینل کے ایک پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق اور مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وزیر مملکت برائے نجکاری دانیال عزیز سمیت دیگر شریک تھے کہ اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان کسی بات پر بحث ہوئی۔
یہ تنازع اُس وقت شدت اختیار کر گیا جب دوران پروگرام دانیال عزیز نے نعیم الحق کو چور کہا جس پر نعیم الحق اشتعال میں آ گئے اور دانیال عزیز کو تھپڑ رسید کر دیا جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان زبانی جنگ چلتی رہی۔ اس پروگرام میں میزبان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ اور سینئر تجزیہ کار افتخار احمد بھی موجود تھے جبکہ پروگرام کے دوران شو کے میزبان دونوں رہنماؤں کو جھگڑے سے روکتے رہے۔