ناگن چورنگی پر چنگ چگی رکشوں پر پابندی کیخلاف ڈرائیوروں کا احتجاج

Protest

Protest

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر چنگ چگی رکشوں پر پابندی کے خلاف چنگ چی ڈرائیوروں نے احتجاج کیا ہے۔ سڑک پر رکشے کھڑے ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر چھ اور بارہ سیٹر رکشہ مالکان نے وزیر ٹرانسپورٹ کے پابندی سے متعلق بیان پر احتجاج کیا۔

رکشہ ڈرائیوروں کے احتجاج کے باعث سڑک پر ٹریفک جام ہوگیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔