کینیا میں ائیرپورٹ پر لگنے والی آگ کے بعد ائیرپورٹ کو کھول دیا گیا۔ غیر ملکی ایجنسی کے مطابق کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے ائیرپورٹ میں بدھ کو لگنے والی آگ کے بعد تمام قسم کا فضائی سفرمعطل کردیا تھا تاہم اب ائیر پورٹ کو دو دن کے بعد کھول کے فضائی سفر بحال کردیا گیا ہے۔
ائیرپورٹ میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کا کام جاری ہے۔ تفتیش کرنے والے ایک افسر کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ میں بھڑک اٹھنے والی آگ کی تحقیقات کا کام جاری ہے اور اس میں دہشتگردی کے عنصر کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔