نیروبی (جیوڈیسک) کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں پولیس اسٹیشن کے قریب کار بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ دارالحکومت نیروبی میں ایک پولیس اسٹیشن کے داخلی راستے کے قریب کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام کے مطابق پولیس اہلکار نے ایک کار والے کو روک کر اس سے پوچھ گچھ شروع کی تو اسی دوران دھماکہ ہوا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پہلے دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایک اور بم ناکارہ بنادیا۔