اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجم سیٹھی کو بطورچیئرمین پی سی بی کام سے روک دیا جبکہ نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
چیئرمین پی سی بی کے انتخاب سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو کام سے روک دیا اور پی سی بی کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کو بھی معطل کر دیا۔
ہائی کورٹ نے عبوری کمیٹی کے ارکان کو نوٹس بھی جاری کردیے ہیں جبکہ سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ منیر اے شیخ کو چیئرمین الیکشن کمیٹی مقرر کردیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ منیر اے شیخ پی سی بی کے انتخابات نومبر میں کرائیں جبکہ پی سی بی کے نئے چیئرمین کے انتخابات تک سیکریٹری پی سی بی کے پاس تمام اختیارات ہوں گے۔