لاہور (جیوڈیسک) پی سی بی گورننگ باڈی کے رکن نجم سیٹھی نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم کا نام عبدالستار ایدھی کے نام پر رکھنے کی تجویز دیدی ۔ نجم سیٹھی نے بیان میں کہا کہ قذافی سٹیڈیم کا نام ایدھی کے نام پر رکھنے کی تجویز دیتا ہوں۔
نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی سی بی گورننگ بورڈ کے ارکان سے درخواست ہے کہ اس کی منظوری دیں۔
یاد رہے اس سے پہلے عبد الستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی لاہور کی اہم سڑک کو ان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا تھا۔
عبد الستار ایدھی کا شمار پاکستان کے ان عظیم لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی تمام زندگی دکھی انسانیت کی خدمت میں گزار دی۔
وہ سانس کی تکلیف کے باعث 8 جولائی کو 88 برس کی عمر میں اس دنیا فانی سے رخصت ہو گئے۔