نجمہ اشفاق کی قیادت میں تنظیم فلاح و بہبود کے وفد کی ڈائریکٹر سماجی بہبود سے ملاقات

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تنظیم فلاح و بہبود خلد آباد قائد آباد کی مرکزی سنیئر نائب صدر نجمہ اشفاق اور سیکریٹری جنرل مختار احمد کی قیادت میں وفد نے ڈائریکٹر سماجی بہبود کراچی سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر چیئر پرسن نسیم اختر ،فنانس سیکریٹری اسد زیدی اور زاہد جیلانی بھی موجود تھے۔

نجمہ اشفاق نے ڈائریکٹر سماجی بہبود کو اپنی تنظیم کی جانب سے جاری سرگرمیوں کی تفصیلات بتا تے ہوئے کہا کہ تنظیم فلاح و بہبود خالصتاً اپنی مدد آپ کے تحت خدمت انسانیت کے لئے سرگرم عمل ہے ہماری تنظیم کا مقصد معاشرے کے غریب و مستحق افراد میں شعور بیدار کرکے انہیں اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔

نجمہ اشفاق نے بتایا کہ ہماری تنظیم بے سہارا لوگوں کی امداد کے ساتھ معاشرے سے جہالت، بے روز گاری کے خاتمے کی جدو جہد کے لئے عملی کوششوں میں مصروف ہے۔