ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر نے دیپیکا کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں انہیں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں نانا پاٹیکر کا کہنا تھا کہ وہ عام طور پر بالی ووڈ کی فلمیں بہت کم دیکھتے ہیں لیکن بھارتی فلم نگری میں اس وقت اگر اچھی اداکاراؤں کی فہرست مرتب کی جائے تو ان میں دیپیکا پدوکون اور پریانکا چوپڑا کے نام سر فہرست آتے ہیں، خاص طور پر دیپیکا بہت نفیس انسان ہیں۔
وہ چاہتے ہیں کہ دیپیکا ان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں کام کریں ، اس کے لئے انہوں نے اسکرپٹ بھی بجھوایا ہے۔ اگر انہوں نے انکار کیا تو پھر اس کردار کے لئے نئی اداکارہ کو موقع دیں گے۔
واضح رہے کہ نانا پاٹیکر ایک خاتون کی زندگی پر بننے والی فلم کی ہدایت کاری کریں گے اور اس کی زیادہ تر شوٹنگ کھٹمنڈو میں ہوگی۔