نندی پور(جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے نندی پور پاور منصوبے میں تاخیر کے باعث اپنے ماہرین کو واپس بلانے والی چینی کمپنی کو دوبارہ کام شروع کرنے پر راضی کر لیا ہے۔ بیجنگ چینی کمپنی کے حکام نے بیجنگ میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے طویل ملاقات۔
کے بعد آئندہ پیر کو اپنے انجینئرز کو دوبارہ پاکستان پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں منصوبے میں غیر معمولی تاخیر پر چینی ماہرین واپس چلے گئے تھے۔ نندی پور پاور پراجیکٹ سے چار سو پچاس میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔