نندی پور پاور پراجیکٹ کی تعمیری لاگت میں اضافے کی تحقیقات کا حکم

PM Nawaz Sharif

PM Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم محمد نوازشریف نے نندی پور پاور پراجیکٹ کی تعمیری لاگت میں اضافے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ لاہور سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی سیکریٹری پلاننگ ڈویژن کو نندی پور پاور منصوبے کی تعمیری لاگت میں اضافے کی تحقیقاتی رپورٹ 3 دن میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ پراجیکٹ کی لاگت میں اضافے کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا جائے اور معاملے کی مکمل چھان بین کے بعد تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جائے۔