سیالکوٹ (جیوڈیسک) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ بجلی و گیس چوری میں ملوث افراد سے حکومت آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔ پانی و بجلی کے وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 450 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا نندی پور کا منصوبہ اگلے برس مکمل ہو جائے گا اور اس پر 57 ارب روپے لاگت آئے گی۔
سرکاری میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا کئی دوسرے منصوبوں پر بھی کام شروع کرنے کا پروگرام ہے تا کہ توانائی کے بحران اور لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جاسکے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ انہوں نے بجلی اور گیس کی چوری میں ملوث افراد کو خبردار کیا کہ حکومت ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔