اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے اس معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور نندی پور پاور منصوبے میں مالی بے ضابطگیوں پر کمرشل آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خزانہ اور وزارت پانی وبجلی نے منصوبے کا آڈٹ کمرشل فرم سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت پانی و بجلی نے آڈٹ فرم فرگوسن کو آڈٹ کے لئے تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔
وزارت پانی وبجلی کے حکام کا کہنا ہے کہ نندی پور پاور منصوبے میں کرپشن کرنے والے افراد کو کہٹرے میں لایا جائے گا۔