لاہور (جیوڈیسک) نندی پوری پاور پراجیکٹ کے حوالے سے ق لیگ پنجاب کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروائی ہے کہ 35 ارب کے اضافی اخراجات کے باوجود نندی پور پاور پراجیکٹ بند کیوں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ فراڈ منصوبہ کے متحدہ اپوزیشن کو اسمبلی اور عدالتی فورم پر مل کر آواز اٹھانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پارٹی کے ارکان اسمبلی وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ آخر اس ڈھونگ اور نامکمل منصوبہ پر اربوں روپے برباد کیوں کئے گئے۔