نندی پور پروجیکٹ کی ناکامی کی ذمے دار سابق حکومت ہے، خواجہ آصف
Posted on September 9, 2015 By Mohammad Waseem اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Khawaja Asif
اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نندی پور بجلی گھر کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ گزشتہ حکومت ہے۔
نندی پور پروجیکٹ کی مشینری دیر تک پڑی رہنے سے اس میں نقائص پیدا ہوئے،منصوبے کا فیول ٹریٹمنٹ پلانٹ ناکافی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا مشینری بنانے والوں کو اس کے نقائص دور کرنے کیلیے بلایا جائیگا اور منصوبے کے اندر خلل پیدا کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا۔