اسلام آباد (جیوڈیسک) چیرمین نیب قمرالزمان نے کہا ہے نندی پور پاور پراجیکٹ کیس کی تفتیش کا پہلا مرحلہ کافی حد تک مکمل کر لیا ، حتمی نتیجے پر پہنچنے تک کسی کا نام اچھالنا نہیں چاہتے۔
نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں فرانزک لیب کا افتتاح کرتے ہوئے قمر زمان چودھری نے کہا نندی پور کیس کی تفتیش کا پہلا مرحلہ کافی حد تک مکمل کر لیا۔
جس میں پراجیکٹ کی منظوری سے لے کر اس کے آغاز تک کی تحقیقات شامل ہیں ، دوسرا مرحلہ پراجیکٹ کی لاگت میں اضافے اور ادائیگیوں سے متعلق ہے۔
انہوں نے کہا کرپشن ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے اور یہ پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔