گوجرانوالہ (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب نے نندی پور پاور پراجیکٹ کا معائنہ مکمل کر لیا۔ تنخواہیں پوری نہ ملنے پر ملازمین کا احتجاج کیا۔ شہباز شریف کہتے ہیں افتتاح پر ورکرز کے لئے پیکیج کا اعلان کریں گے۔
وزیر اعلیٰ شہباز شریف نندی پور پاور پراجیکٹ کے معائنے کے لئے اپنے سیکورٹی گارڈز کے ساتھ گوجرانوالہ پہنچے۔ اس موقع پر شہباز شریف کو اجلاس میں منصوبے پر بریفنگ دی گئی جس میں انہیں بتایا کہ چار سو پچیس میگا واٹ کے اس پراجیکٹ کا پہلا فیز رواں سال جون میں مکمل ہو گا جبکہ دوسرا فیز دسمبر میں تکمیل کو پہنچے گا۔
وزیر اعلیٰ کے دورے کے موقع پر نندی پور پاور پراجیکٹ کے ملازمین نے احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں تنخواہیں پوری نہیں دی جاتیں ملازمین نے وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کی اپیل کی۔
معائنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب منصوبے پر کام کرنے والے افراد کی کار کردگی کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کے افتتاح پر ورکرز کے لئے پیکج کا اعلان کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ نندی پور پراجیکٹ کے 83 ہزار پارٹس منگوائے ہیں اور اسے معاہدے سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔