سپریم کورٹ نے نندی پور پاور پروجیکٹ کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے آغارفیق اور بابراعوان کو تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ آغا رفیق کے وکیل انور شمیم نے دلائل میں کہا آغا رفیق نے نندی پور پاور پروجیکٹ میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی۔
جبکہ بابر اعوان نے بیان میں کہا نندی پور پاور پروجیکٹ ان کے دور میں ان کے سامنے آیا ہی نہیں تھا رکاوٹ پیدا کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، انھں اس معاملے میں خواہ مخواہ ملوث کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے مزید سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔