نندی پور کمبائنڈ سائیکل منصوبے کی لاگت میں اضافے پر تحقیقات کا فیصلہ

Nandi Pur

Nandi Pur

نندی پور(جیوڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نندی پور کمبائنڈ سائیکل منصوبے کی لاگت میں بے جا اضافے پر تحقیقات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے کی لاگت تاخیر کے باعث تئیس ارب سے بڑھکر ستاون ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت میں ہوا. جس میں رمضان پیکج کے ایک ارب روپے فوری جاری کرنے اور مزید ایک ارب روپے پندرہ رمضان تک جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی نے پچاس ہزار ٹن چینی مقامی مارکیٹ سے خریدنے کے ٹینڈر کی منظوری دے دی جو کہ اٹھارہ جولائی کو جاری کیا جائیگا جبکہ دوسرے ٹینڈر کی تیاری کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ زیر گردش قرض کے ایک سو اکیاسی ارب روپے رواں ماہ کے آخر تک ادا کردیئے جائیں گے۔ جبکہ کھاد کی درآمد کی منظوری کے بعد اس ٹینڈر پر کام جاری ہے اور فرٹیلائیزر کے شعبے کو مزید گیس مہیا کرکے ملکی سطح پر بھی اسکی تیاری کی جا رہی ہے۔