نانگا پیریت میں غیرملکی خصوصاً چائنہ سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کا قتل حکمرانوں کیلئے لمہ فکریہ اور کھلا چیلنج بھی ہے

کھاریاں : نانگا پیریت میں غیرملکی خصوصاً چائنہ سے تعلق رکھنے والے سیاحوںکا قتل حکمرانوں کیلئے لمہ فکریہ اور کھلا چیلنج بھی ہے اس وقوعہ سے ملک کی عالمی سطح پر بدنامی ہورہی ہے جبکہ پولیس آفیسران عمل طو رپر کام کرنے کی جائے قاتلوں کے نام بنا کر بری الزمہ ہو رہی ہے۔

ہم اس وقوعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ممتا ز سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری مختار احمد ڈھل اور سابق ناظم یوسی باہروال چوہدری افتخار احمد ڈھل نے کیا اُنہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر دنیا میں فسادات پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں غیرملکیوں کو نشانہ بنانا شروع کیا ہوا ہے ہم اس وقوعہ کی مذمت کرتے ہیں۔