گلگت (جیوڈیسک) گلگت میں دہشت گردی کے خلاف تحریک انصاف کی پیش کردہ مذمتی قرار دا قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، قرارداد کے متن کے مطابق ایوان غیر ملکی سیاحوں پر حملے کی مذمت کرتا ہے، اور نانگا پربت بیس کیمپ پر غیر ملکی سیاحوں کے قتل پر صدمے میں ہے۔ منظور کی گئی قرارداد میں مرنے والوں کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کے ساتھ سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کے درمیان رابطوں کو بہتر بنائے جانے پر زور دیا گیا ہے۔
جبکہ حکومت سے کہا گیا ہے کہ فوری طور پر تمام ملک دشمن عناصر کیخلاف فوری ضروری اقدامات کرے، واقعہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا تشخص خراب کرنے کیلئے کیا گیا۔ قرار دار پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے پیش کی، ان کا کہنا ہے کہ حملے کا مقصد پاکستان کو غیر ملکی سیاحوں کے لئے غیر محفوظ بنانا تھا۔