چین (جیوڈیسک) کے وزیر خارجہ کی پاکستان میں تین چینی شہریوں سمیت گیارہ سیاحوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے چینی شہریوں کی حفاظت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان میں موجود چینی سفارت خانے میں ایمرجنسی ریسپانس سینٹر قائم کر دیا ہے جو صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سفارت خانہ پاکستان کی وزارت خارجہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔ سفارت خانہ واقعہ میں بچ جانے والے شہری سے بھی رابطے میں ہے اور اس کی حفاظت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔