ننکانہ:محکمہ جنگلات کے ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ

Protest

Protest

ننکانہ صاحب (جیوڈیسک) محکمہ جنگلات کے درجنوں ملازمین نے دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر پریس کلب ننکانہ صاحب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق لیبر یونین محکمہ جنگلات کے درجنوں ملازمین نے ضلعی صدر رفیق بھٹی کی قیادت میں مظاہر ہ کرتے ہوئے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین کے گھروں میں فاقوں تک نوبت آ پہنچی ہے، عید قربان کی خوشیاں بھی نہیں منا سکے۔

ضلعی افسر تنخواہ کے بارے میں بار بار ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔ مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ آفیسر جنگلات عظیم ظفر نے بتایا ہے کہ سسٹم کی خرابی کی وجہ سے تنخواہیں لیٹ ہو گئی ہیں تاہم جلد ادا کر دی جائیں گی۔