ننکانہ صاحب (جیوڈیسک) ننکانہ صاحب میں حساس ادارے کی کارروائی کے دوران پانچ دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔
انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق حساس اداروں کو اطلاع ملی کہ دہشت گردوں نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کا بدلہ لینے کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے ۔ خفیہ اطلاع پر حساس ادارے کے اہلکاروں نے ننکانہ صاحب کے علاقے میاں سنگھ کے باہر ناکہ بندی کر لی۔
سیکورٹی اہلکاروں نے چار موٹر سائیکلوں پر سوار آٹھ مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔ جوابی فائرنگ میں پانچ دہشت گرد موقع پر مارے گئے۔
تین ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے ۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد ، پرائما کورڈز ، کلاشنکوف ، پسٹلز ، گولیاں اور اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔